متفرق

چترال،ضمنی انتخابات کے غیرحتمی نتائج۔سیف الدین،وقار احمد،جوادالملک،بی حج اور اختر بی بی کامیاب

چترال (بشیر حسین آزاد)ضمنی بلدیاتی الیکشن میں اتوار کے روز چترال کے 4مقامات پر جنرل کو نسلر اور خوا تین کی نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے گے۔اور انتخابات مجموعی طور پر امن ماحول میں انجام پائے۔ لوگوں نے انتہائی جوش وخروش سے الیکشن میں حصے لیاِ ۔خصوصاً خواتین نے ووٹ کاسٹ کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ چترال میں 7جنرل کونسلر اور 7خواتین نشستیں ضمنی الیکشن میں پُرکرنے تھے۔لیکن خواتین کی پانچ اور جنرل کونسلر کی ایک نشست کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب گئے۔ جبکہ 2خواتین نشستوں اور 6جنرل کونسلر کی سیٹس کیلئے 19امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ضمنی الیکشن میں ویلج کونس بلچ چترال ٹو میں جنرل کو نسلر کی دو نشستوں کیلئے چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں غیر حتمی نتائج کے مطالق سیف الدین 189 اور وقاراحمد 182 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے ۔ پرابیگ کی خواتین نشست میں بی بی حج 787 ووٹوں سے کامیاب قرار پائی ۔ اسی طرح ویلج کونسل دروش ٹو جنجرت کے جوادالملک نے 285ووٹوں سے میدان ما ر لیا ۔ جبکہ مڑ پ رائین تورکہو خواتین سیٹ اختر بی بی نے 738ووٹ لے کر اپنے نام کر لی ۔ اسی ویلج کونسل میں جنرل کونسلر کی نشست میں تین امیدواروں نے بالترتیب کمال الدین نے 360 محمد نادر خان نے 294اور شیر حکیم نے 270 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ۔ واضح رہے ۔ کہ مذکورہ نتائج غیر حتمی ہیں جن میں کسی بھی وقت تبدیلی ممکن ہے ۔ درین اثنا الیکشن کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار حا لات سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ اور انتخابات انتہائی پُر امن طریقے سے انجام پائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button