کھیل

گلگت نلتر روڑ کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع کیا جائے گا، ڈاکٹر اقبال کا سکی مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

گلگت ( فرمان کریم) وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ گلگت نلتر روڈ پر بہت جلد کام کا آغاز کیا جا ئے گا۔ 2ارب کی لاگت سے نلتر روڈ سال 2017سے کام کا آغاز کیا جائے گا۔ اس روڈ سے گلگت بلتستان اور خاص کر نلتر میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ اور اس روڈ کی تعمیر سے گلگت میں روزگار کے موقع پیدا ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نلتر میں چیف ائیر سٹاف سکی چمپن شپ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس افتتاحی تقریب میں وزیر تعمیرات مہمان خصوصی تھے۔

3

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ نلتر میں تعمیروترقی میں پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے۔ نلتر میں سکی چمین شپ سے نوجوانوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ اس قسم کے سرگرمیوں سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ معاشرے کی بہترین اصلاح کے لئے صحت مند کھیلوں سے بہتر ہو سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے صوبائی حکومت بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ تاکہ غیر ملکی سیاح گلگت بلتستان آکر ان خوبصورت منا ظر سے لطف اندوز ہو سکے۔اُنہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان کے یوتھ میں بے پناہ صلاحیتں موجود ہیں۔ اگر ان کو موقع ملے تو گلگت بلتستان کے یوتھ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیس کمانڈر بیس کالا باغ کسور عباس نقوی نے کہا کہ نلتر میں پاک فضائیہ مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کو شاں ہے۔ الحمد اللہ اس سال نلتر کے سکی سلوپ کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا سکی سلوپ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نلتر میں سکی چمپین شپ سے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہو گا۔ اور گلگت بلتستان میں روزگار کے موقع پیدا ہو نگے۔اس موقع پر سکی کے کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ افتتاحی تقریب میں بیس کمانڈر بیس کالا باغ نے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button