سکردو میں خانہ شماری کی تیاریاں مکمل

سکردو میں خانہ شماری کی تیاریاں مکمل

9 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

سکردو(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر سکردو سید موسی رضا کی صدارت میں خانہ شماری کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی سکردو گلفام ناصر اسسٹنٹ کمشنر ندیم ناصر اور دیگر متعلقہ آفیسروں نے شرکت کیں ۔ اجلاس میں خانہ شماری کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں خانہ شماری کرنے والے ذمہ داروں نے خانہ شماری سے متعلق تمام اہم امور کے حوالے سے تفصیلات بیان کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ متوقع خانہ شماری کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔ تاہم خانہ شماری سے متعلق مزید کمی بیشیاں پروگرام کے اجرا کے بعد مکمل کی جائینگی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خانہ شماری سے متعلق تربیتی پروگرام ادر دیگر امور کے بارے میں پہلے سے ہی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اور خانہ شماری کو بہتر انداز میں انعقاد کرانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائینگے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔