جرائممتفرق

ایف آئی اے نے کفایت اللہ نامی یوٹیلٹی سٹور انچارج کو 85 لاکھ کی مبینہ خردبرد کے الزام میں گرفتار کر لیا

گلگت (چیف رپورٹر)ایف آئی اے کی کاروائی، یوٹیلٹی سٹور میں 85 لاکھ کے مبینہ خرد برد میں ملوث ملزم کفایت اللہ ساکن مناور گلگت کو گرفتار کرلیا۔

طفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وفاقی تحقیقی ادارے کے اینٹی کرپشن سیل نے مدینہ مارکیٹ میں واقع یوٹیلٹی سٹور کے انچارج کو 85 لاکھ کی مبینہ خرد برد میں ملوث ھونے پر گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے زرائع کے مطابق ملزم نے ایک سال کے عرصے میں تقریبا ایک کروڑ روپوں کا خرد برد کیا۔

ایس ایچ او تاج الدین، محمد اکرم، خان بھادر، اشفاق اور واجد عالم پر مشتمل ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا جسے کل عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد مزید تحقیقات کی جاے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button