گلگت بلتستان

ہنزہ، بلجیم کے سفیر اور سپیکر وزیر بیگ کی خواتین انٹر پریںورشپ کانفرنس میں شرکت

ہنزہ ۔نگر(اکرام نجمی) اے کے آرایس پی اور کاڈو ہنزہ کے اشتراک سے ہنزہ کے ایک مقامی ہوٹل میں خواتین انٹر پینیورشب کانفرس کا انعقاد ہوا کانفرنس کے مہمان خصوصی بلجیم کے پاکستان میں متعین سفیر پیٹر کلاس اور میر محفل اسپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ تھے۔ کانفرنس میں گلگت بلتستان کے کئی خواتین آرگنائزیشنز کے نمائندے شامل تھے ۔اس پروگرام میں تین سو کے لگ بھگ خواتین نے شرکت کی. بلجیم کے سفیر نے گلگت بلتستان کے خواتین کا کاروبارکے شعبے میں دلچسپی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ گلگت بلتستان کے خواتین زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کے اہلیت رکھتے ہیں۔

کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ نے علاقے کی ترقی میں خواتین کا کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی خواتین میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کررہے ہیں اور یہ ہمارے لیے اعزاز ہے.

اس موقعے پر خواتین نے اپنی تیار کردہ مصنوعات کے مختلف سٹالز سجا رکھے تھے جس میں مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز ،گھریلوں دستکاری ،موبائل فون ریپرئنگ اور جمز اینڈ جیولری وغیرہ کے سٹالز شامل تھے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button