سکردو (ذیشان مہدی) سوئی ہوئی حکومت کو جگانے کےلئے عوام کی طرف سے انوکھی مہم کا آغاز ہو گیا۔ جمعہ کے روز شہر کے نوجوانوں کی کثیر تعداد کالج روڈ پر سڑکوں کی مرمت کے لئے اُمڈ آئی، ان کے ہاتھوں میں بیلچے موجود تھے، بعض نوجوانوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی تھے جن پر حکومت کو احساس دلانے کےلئے نعرے درج کئے گئے تھے۔
اس انوکھی مہم کا اہتمام کالج روڈ کے تاجروں نے کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سکردو کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ہیں مگر حکومت وقت کو اس کا کوئی احساس نہیں، ایسی بے حس حکومت سے توقع رکھنے کی بجائے ہم نے اپنا کام خود کرنے کو ترجیح دینا شروع کیا ہے امید ہے آہستہ آہستہ سارا شہر اس مہم میں شامل ہو جائے گا۔ انوکھا احتجاج کرنے والوں نے ایک کلو میٹر سے زیادہ سڑک کے ٹوٹے پھوٹے حصوں کی مرمت کی۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔