گلگت بلتستان

شونٹر ٹنل کی تعمیر سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے درمیان تعلقات قائم ہو جائینگے، مقررین

گلگت( پریس ریلیز) گرین ڈویلپمنٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مابین تجارتی، سماجی و ثقافتی ہم آہنگی کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ کانفرنس کے اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات ،سیاحت و ثقافت سعدیہ دانش نے کہا ہیکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سیاحتی و ثقافتی لحاظ سے مشترک خطہ ہے دونوں خطوں کے عوام کے مابین روابط بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ، شنوٹر ٹنل کی تکمیل سے دونوں علاقوں کے درمیان تعلقات مذید مستحکم ہونگے ۔اس طرح کی کانفرنسس سے فاصلے مٹ جائیں گے اور دونوں علاقے قریب سے قریب تر ہوتے جائینگے اور یہ کانفرنس آپس کے فیصلوں کو ختم کرنے کیلئے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا ،صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ صوبائی حکومت بھی آپس میں تعلقات بڑھانے کیلئے اقدامات کریگی، انہوں نے کہا کہ جب تک ہم دور رہینگے مسائل حل نہیں ہونگے اور دوریاں پیدا ہونگی جس کے بعد غلط فہمیاں جنم لیں گی، فوری طور پر تعلقات کی بحالی ناگزیر ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ آپس کے تعلقات مذید مستحکم کرنے کیلئے گلگت بلتستان کے صحافیوں کو وفد عنقریب آزاد کشمیر کے دورے پر بھیج رہا ہے، ہم آپس میں محبتیں بڑھانے کے خواہاں ہیں ، جی بی اور اے جے کے کے آپس کے حقوق کیلئے ہمیں مل کرجدوجہد کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی جی بی سید مہدی شاہ کشمیر کلچر بورڈ کے ممبر ہیں اور ہم آپس کی معاشی ، سیاحتی و ثقافتی روابط کو مزید استحکام میں لانے کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں ، آپس میں مل بیٹھنے سے غلط فہمیاں دور ہونگی.

کانفرنس سے اپنے خطاب میں ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جمیل احمد نے کہا کہ شنوٹر ٹنل کی تکمیل سے دونوں خطوں کے درمیان رابطے بڑھیں گے اور گلے شکوے ختم ہونگے، ہماری خواہش اور کوشش ہیکہ دونوں خطوں کے درمیان زمینی راستے بحال ہوں اور تعلقات مزید مستحکم ہوں ، زمینی راستوں کی بحالی سے انڈسٹریل زونز بنیں گے اور صنعتی سرگرمیاں شروع ہونگی جس سے روزگار بڑھے گا اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا ، آمدورفت کا سلسلہ جاری جاری ہوگا جس کے بعد سیاسی ، معاشی، سماجی و دیگر رابطے قائم ہونگے اور مسائل کافی حد تک کم ہونگے.

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے چیف آرگنازر حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ آپس میں مل بیٹھنے سے تعلقات بحال اور باہمی ہم آہنگی کی راہ ہموار ہوگی، آزاد کشمیر کی حکومت کو مسائل حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں دوست اور بھائی ہیں بلا وجہ ایشوز نہ بنائیں جائیں .

اپنے خطاب میں ممبر آزاد کشمیر کونسل سردار صغیر چغتائی نے کہا ہیکہ رابطے مضبوط ہونگے تو تعلقات بحال ہونگے، راستے بحال ہو رہے ہیں ،آزاد کشمیر کے انفراسٹریکچر کے پیچھے وہاں کے عوام کا ہاتھ ہے ،مختلف تجارتی روابط کے ذریعے آپس میں تعلقات بحال ہونگے، کانفرنس سے طاہر عزیز ، ارشاد محمود ، و دیگر نے بھی خطاب کیا ، کانفرنس کے اختتام پرچیئر پرسن گرین ڈویلپمنٹ ویلفیئر آرگنائزیشن عائشہ جہانگیر خان نے مہمان خصوصی و تمام شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی دونوں خطوں کے درمیان آپس کے روبط مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا.

تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان اور ڈپٹی سپیکر جمیل احمد نے کشمیر سے آئے ہوئے مہمانوں کو تحائف بھی پیش کئے۔آزاد کشمیر سے کانفرنس میں شرکت کیلئے سیاسی ،سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی ،جن میں راجہ وسیم ، عقیل احمد ، خالد، الطاف حامد راو،عطیہ انور ، سید وقاص علی ،سردار محمد صغیر شامل تھے۔ 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button