متفرق

سینئر صحافی راجہ حسین خان مقپون کی برسی کے موقعے پر سکردو میں دعائیہ تقریب منعقد، مرحوم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا

سکردو( رضاقصیر) کے پی این کے بانی وچیف ایڈیٹر راجہ حسین خان مقپون کی چوتھی برسی پر کے پی این ہاوس سکردو میں دعائیہ اور قرآن خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے علمبردار اور سینئر صحافی راجہ حسین خان مقپون کی اعلیٰ صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا پریس کلب کے صدر محمد حسین آزاد نے کہا کہ راجہ حسین خان مقپون بہترین صحافی تھے ان کی صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے گلگت بلتستان میں صحافیوں کی ایک بڑی کھیپ تیار کی آج یہ صحافی اپنے قلم کے ذریعے علاقے کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں پرنٹ میڈیا رپورٹر ز ایسو سی ایشن کے صدر وزیر مظفر حسین نے کہا کہ راجہ حسین خان عظم صحافی تھے انہوں نے خطے میں جی حضوری کی صحافت کا خاتمہ کر کے مزاحمتی صحافت کا آغاز کیا کرپشن ، اقربا پروری کے خاتمے کیلئے راجہ حسین خان کی خدمات قابل ستائش ہیں پریس انفار میشن ڈیپارٹمنٹ کے افیسر شمشاد حسین نے کہا کہ راجہ حسین خان نے صحافت کی ترقی کیلئے جو کچھ کیا ہے وہ نہایت شاندار ہے ہم ان کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں معروف صحافی شکور عبداللہ نے کہا کہ راجہ حسین خان مرحوم ایک درویش صفت انسان تھے انہوں نے ہمیشہ اپنے ورکروں کا خیال رکھا اس لئے ہم انہیں زندگی کے کسی لمحے کیلئے فراموش نہیں کریں گے پریس کلب کے جنرل سکریٹری قاسم بٹ نے کہا کہ صحافی اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور راجہ حسین خان مقپون مرحوم کے مشن کی تکمیل کیلئے کام کریں دعائیہ تقریب میں شامل دیگر شخصیات نے بھی راجہ حسین خان مقپون مرحوم کی صحافتی زندگی پر روشنی ڈالی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button