ثقافت

مرکزی ہنزہ میں طویل عرصے بعد روایتی تہوار بوفو منایا گیا، ثقافتی رقص و موسیقی کا خصوصی اہتمام

ہنزہ(اکرام نجمی )1964 کے بعد ہنزہ میں ایک بار پھر روایتی تہواور بوفوء کا انعقاد ہنزہ کے مشہور تاریخی گاوں التت میں ہوا اس پروگرام کے انعقاد میں ڈینش سینٹرفار کلچراینڈ ڈیولپمنٹ اور ہاشو فاونڈیشن کے تعاون حاصل ہے پروگرام کو ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرکونسل، التت رورل سپورٹ آرگنائزیشن اور التت کے عوام کی اشتراک شامل ہے ۔
پروگرام کے پہلے مرحلے میں میر آف ہنزہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور گلگت بلتستان اسمبلی ڈپٹی اسپیکر اور پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سینئر رہنما جعفراللہ نے شرکت کی ان کے علاوہ سرکاری اور نجی اداروں کے سربراہوں کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
بوفوء فیسٹول کے پہلے دن التت چتق روایتی انداز میں موسیقی کا پروگرام منعقد ہوا جس میں التت کے مختلف قبائل کے نمائندوں نے روایتی رقص کا مظاہر ہ کیا اور بوفوء کے مخصوص رقص اپی ضوے نٹ پیش کیا گیا موسیقی کے پروگرام کے بعد گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر نے اپنے آباد اجداد کے روایت کے مطابق التت فورٹ کا دورہ کیا ۔
اس موقعے پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ میں آج بہت خوشی محسوس کررہا ہوں میں التت کے عوام اور ہنزہ کے عوام کو مبارکبادی دیتاہوں یہ فیسٹول التت میں شروع ہوتا تھا اور اسکا اختتام بھی التت میں ہوتا تھا میرے بزرگوں نے ہمیشہ اس تہوار کی سرپرستی کی ہے اور ریاست کے خاتمے کے بعد یہ رسم بھی ختم ہوا تھا ۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکومت گلگت بلتستان آئندہ حکومتی سطح پر منائے گا اور اسکو کلینڈر کا حصہ بنائے گا چاہے اس کیلئے لاکھوں کا خرچہ بھی کیوں نہ آئے ۔
گورنر گلگت بلتستان پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اسطرح کے روایتی تہواروں کی دوبارہ انعقاد علاقے میں امن محبت اور سیاحت کے فروغ کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے اس میں حکومتی مدد کا بھر پور یقین دلایا ۔

IMG_0484

IMG_0465

IMG_0418

IMG_0349

IMG_0293

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button