ثقافت
شاہی پوشاک میں ملبوس گورنر میر غضنفر علیخان نے ہل چلا کر روایتی انداز میں التت ہنزہ میں کاشتکاری کا باقاعدہ آغازکردیا


بوفاو کے اس عالیشان تقریب میں سینئر وزیر برائے بجلی و پانی حاجی اکبر خان تابان ، ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر، پارلیمانی سیکریٹری محمد شفیق، پرنس سلیم خان اور تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ سینئر وزیر حاجی اکبر خان نے ہنزہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تہواروں کو منانے سے گلگت بلتستان کے عوام میں قومی یگانگت اور بھائی چارگی کا درس ملتا ہے اور آباو اجداد کے روایات سے بھی آگاہی ملتی ہے ۔