کمشنر بلتستان محمد شگری کی ہمشیرہ کی وفات پر علما کا اظہارِ تعزیت

کمشنر بلتستان محمد شگری کی ہمشیرہ کی وفات پر علما کا اظہارِ تعزیت

15 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

شگر(عابد شگری)صدر علمائے امامیہ شگر سید طہ الموسوی شمس الدین اور علماء کی وفد نے کمشنر بلتستان ڈویژن محمد شگری کی ہمشیرہ انتقال پر انہیں تعزیت کیا ہے۔وفد میں شیخ شیر محمد شگری،شیخ فدا حسین عابدی،شیخ سخاوت اور شیخ شکور علی شامل تھا کمشنر بلتستان کو تعزیت کرنے ان کی گھر آئے۔ جہاں انہیں بہن کی موت پر تعزیت پیش کی ۔علمائے کرام نے اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔کمشنر بلتستان محمد شگری کی بہن کا گذشتہ رات انتقال ہوگیا تھا وہ کئی روز سے علالت کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو میں زیر علاج تھا۔ تاہم گذشتہ رات آٹھ بجے ان کا انتقال ہوگیا۔اور آبائی گاؤں بنتوپہ شگر میں سپردخاک کردیا گیا۔زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بہن کی انتقال پر کمشنر بلتستان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔