تعلیم

ضلعی انتظامیہ نے تحصیل گوجال کے سکولوں کو سیکیورٹی اقدامات میں اضافہ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا

گلگت( سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ ضلع ہنزہ نے تحصیل گوجال کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اے سی ہنزہ نے تحصیل گوجال کے تما م سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کو لیٹرز ارسال کیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سکولوں میں سیکورٹی کے انتظامات مکمل کئے جائیں۔ لیٹر میں لکھا گیا ہے کہ تما م پرائیویٹ سکولز اپنے لئے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ، چاردیواری اُونچا تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں۔

جبکہ پرائیویٹ سکولوں کے انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ ہنزہ کی طرف سے احکامات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے انتظامات میں گلگت بلتستان پولیس سکولوں کی مدد ضروری ہے۔ پرائیویٹ سکولز کے انتظامیہ نے ضلعی حکومت ہنزہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوام اور والدین میں خوف و حراس پھیلانے کی بجائے سیکورٹی کا انتظام کرے۔ عطا آباد ٹینل میں واقع پولیس چوکی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں ۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹنل میں پولیس چوکی میں تعینات پولیس اہلکار گاڑیوں کو بغیر تلاشی کے چھوڑ دیتے ہیں۔ عوام اور والدین میں بلاوجہ خوف و حراس پھیلانے کی بجائے چوکی میں تعینات پولیس اہلکاروں کو چاہے کہ گاڑیوں کی مکمل تلاشی لے کر چھوڑ دئیے جائیں ۔تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے پیش آنے سے پہلے حفاظتی اقدامات کئے جاسکے۔اُنہوں نے مذید کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کے پاس اتنے وسائل نہیں ہے کہ وہ ایک سے زاہد سیکورٹی گارڈ رکھ سکیں۔ اس سے والدین پر اضافی بوجھ ہو گا۔ اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ ہنزہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں میں کم از کم دو پولیس جوان تعینات کئے جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button