گلگت بلتستان

گلگت بلتستان پولیس میں ٹریفک کا الگ ونگ بنانے پر غور کیا جارہا ہے، تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں گے، وزیر اعلی

گلگت( فرمان کریم) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ گلگت شہر ٹریفک مسائل میں گھیرا ہو ا ہے۔ ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سینٹرل پولیس آفس کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اُنہوں نے کہا کہ گلگت شہر میں ٹریفک کے مسائل روز بروز خراب ہو تے جارہے ہیں۔ صوبائی حکومت ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔محکمہ پولیس کی طرف سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اچھی کاوش ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ کابینہ میٹنگ میں  ٹریفک پولیس کا الگ ونگ بنانا زیر غور ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گورنمنٹ سے پوسٹیں لانے میں تاخیر بھی ہو گئی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ کم از کم 200پولیس نفری ٹریفک کے لئے مختص ہو اور ان ٹریفک اہلکاروں کی خاصتربیت بھی ہو۔

انہوں نے مذید کہا کہ یہ ٹریفک مہم صرف ایک ہفتے کے لئے نہیں ہونا چاہے بلکہ سال بھر اس پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ ٹریفک قوانین کو یقنی اور سخت بنانا چاہے غریب اور امیر سب کے لئے قوانین برابر ہو نا چاہیے اور لائسنس کے حوالے سے سخت قوانین مرتب کئے جائیں۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ عوام بھی ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرے۔ پولیس کی طرف سے کسی کے ساتھ امتیازی سلوک برداشت نہیں کرینگے۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئے روز کے حادثات کو روکا جائے اللہ کا شکر ہے کہ آج شہر میں امن ہے بد امنی کی وجہ سے کل جانیں صالئع ہو رہا تھا۔ آج حادثوں کی وجہ سے یہ برابر ہو رہا ہے۔ اس حادثات کو روکنے کے لئے عوام میں شعور وآگاہی سمیت سخت قوانین کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام میں شعور بیدار کرنے میں میڈیا کا بڑا کردار ہے۔ میڈیا ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم کوگھر گھر تک پہنچائے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے آج کی اس ٹریفک مہم کی حوصلہ افزائی بھی کرنا ہے اور معاشرہ اس پر عمل کرے تو اگلا قدم آسان ہو گا۔ وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبے میں ایک بھی گاڑی لفٹر موجود ہیں ہے ماضی میں وی آئی پی موومنٹ کے لئے اسلام آباد سے گاڑی لفٹر منگوائے گئے اب ہم نے پولیس کو ایک بڑا پراجیکٹ دیا ہے مستقبل میں اس شہر میں تین سے چار گاڑی لفٹر ہو نگے تاکہ اگر کوئی گاڑی غلط پارکنگ کی گئی ہو تو گاڑی کو اُٹھانے میں آسانی پید اہو۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پبلک مقامات اور مارکیٹں تب تک تعمیر نہیں ہونگے جب تک مارکیٹ میں پارکنگ ایریا تعمیر نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت شہر میں ایسے جگہ تلاش کر رہی ہے جہاں گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی جگہ مختص کیا جاسکے نیا چلان آنے کے بعد پارکنگ کے سارے قوانین نافذ کرینگے اور گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی جگہ بھی بنائیں گے۔

اس موقع پر چیف سکرٹیری گلگت بلتستان طاہر حسین ، آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان اور دیگر پولیس آفسیران بھی موجود ہے۔ اس سے قبل ڈی ایس پی ٹریفک طاہرہ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سکرٹیری گلگت بلتستان کو ٹریفک مہم کے بارے میں بریفنگ دی۔ دورے کے اختتام پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ، چیف سکرٹیری اور آئی جی پی نے دینور، کلمہ چوک کشروٹ اورگھڑی باغ کے مقام پر عوام میں محکمہ پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں میں فری ہیلمٹس تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button