کیریئر

محکمہ تعلیم ملازمت میں معذور افراد کو نظر انداز کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، شیر محمد شگری صدر قراقرم ڈس ابیلیٹی فورم

شگر(عابد شگری)معذور افراد کے حقوق پامال کیے جارہے ہیں، ہمیں سننے والا کوئی نہیں۔حکومت نے حالیہ این ٹی ایس ٹیچر ز کی پوسٹ میں معزور افراد کیلئے کوئی کوٹہ نہیں رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہارقراقرم ڈس ابیلٹی فورم شگر کے صدر شیر محمد شگری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انکا کہنا تھا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں لیکن مارے معاشرے میں معذوروں کو جائز حقوق دینے کیلئے کوئی تیار نہیں۔حکومتی سطح پر معذور افراد کیلئے مخصوص کوٹہ رکھنے کے باؤجود اس کوٹے سے معذور افراد کو محروم رکھا جاتا ہے حالیہ مشتہر این ٹی ایس ٹیچرز کی پوسٹ میں معذور افراد کیلئے کوئی کوٹہ نہیں رکھا گیا ہے جوکہ معذور افراد کیساتھ انتہائی ظلم ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہرجگہ معذور افراد کی حقوق غضب کرنے کیساتھ ہمیں اوپر بے جا قانون چلارہا ہے۔شگر سمیت دیہی علاقوں میں معذور افراد کیلئے تعلیم حاصل کرنے کیلئے کوئی سہولیات موجود نہیں جس وجہ سے معذورافراد تعلیم سے محرومزندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر خصوصا ہسپتالوں تعلیمی اداروں اور دیگر اداروں میں معذور افراد کیلئے خصوصی کونٹر قائم کیا جائے۔اور معذور افراد کو ترجیح دیا جائے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معذور افراد کی کوٹے پر معذور افراد کو ہی ملازمت دینے کو یقینی بنایا جائے ورنہ لاہور کے معذور افراد کی طرح ہم بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button