کیریئر

زمرد خان کو دیامر ڈویژن میں کنزوریٹر فارسٹ تعینات کردیا گیا

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سینئر فارسٹ آفیسرزمرد خان کو دیامر ڈویژن میں کنزویٹر فارسٹ تعینات کردیا گیا ۔زمرد خان نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ۔قبل ازیں زمرد خان ماؤنٹینگ مارکیٹینگ پراجیکٹ کے پر اجیکٹ ڈائیریکٹر کی حثیت سے خدمات سر انجام دے رہے تھے زمرد خان نے بحثیت رینج فارسٹ آفیسر،ایس ڈی ایف او اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر کی حثیت سے دیامر کے دونوں ڈویژنوں میں خدمات سرانجام دی ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں محکمہ جنگلات گلگت بلتستان میں زمرد خان ایک قابل فرض شناس اور دیانتدار آفیسر کی حثیت سے معروف ہیں دیامر کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے زمرد خان کو ڈویژن کا پہلے کنزرویٹر تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی بے پناہ صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے دیامر میں جنگلات کی حفا ظت اور قانونی عمارتی لکڑی میں حائل تمام قانونی پیچیدگیاں ختم کرینگے اور عوام کے توقعات اور امیدوں پر پورا اترینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button