متفرق

گزشتہ سال ہنزہ کے مرکزی علاقوں میں زلزلے سے متاثرہ واٹر چینلز کی مرمت کا کام سروے مکمل ہونے کے باوجود نہ ہوسکا، عوام پریشان

ہنزہ ( اجلال حسین ) گزشتہ سال نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ ملک کے دیگر علاقوں میں آنے والے خوف ناک زلزلے کی وجہ سے ہونے والی نقصانات کا ازالہ مہینے گزرنے کے باوجود نہ ہوسکا۔ زلزلے نے ہنزہ کے علاقے حسن آباد ، تا حید ر آباد واٹر چینلز کو شدید نقصان پہنچایا تھا، لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروے مکمل ہونے کے باوجود اس کی مرمت میں تاخیر سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

ہنزہ میں بہار کا موسم شروع تو ہوا فصلوں اور باغات کو پانی دینے کا سیزن بھی شروع ہوچکا ہے لیکن حسن آباد واٹر چینل کی مرمت پر کام شروع نہ ہو سکا جس کی وجہ سے سنٹرل ہنزہ کے سینکڑوں زمیندار سخت پریشان ہیں۔

ہنزہ کے ضلعی ہیڈکواٹر علی آباد، حیدر آباد اور ڈور کھن کے زمینوں کے لئے واحد یہی چینل ہے جس سے عوام فائدہ لیتے ہیں اگر متعلقہ واٹر چینل پرجلد از جلد کام شروع نہیں کیا گیا تو ہزار وں پھلدار اور غیر پھلدار درختان کے سوکھنے کے علاوہ ہزاروں ایکڑ زمین بنجر ہو نے کا خدشہ ہے۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن اور گلگت بلتستان ڈئزاسٹر منیجمنٹ اتھا رٹی(GBDMA)کے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم عوامی مفاد کے واٹر چینل، جو گزشتہ سال خوف ناک زلزلے کی نذر ہوگیا تھا، کی مرمت پر جلد از کام شروع کرایا جائے بصورت دیگر ہزاروں ایکڑ زمین اور درختان کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے اعلیٰ افسران نے بھی اس عوامی مفاد کی واٹر چینل کا معائینہ کرکے رپورٹ بھی جی بی ڈی ایم اے (GBDMA) کو ارسال کر دیاہے تاہم متعلقہ ادارے کی جانب کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button