چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریسکیو 1122میں ٹیسٹ انٹرویو پاس کرنے والے امیدواروں کو سائیڈ لائن لگا کر کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان فوری نوٹس لیں ورنہ ہم سڑکوں پر نکلیںینگے بی پی ایس 11 کے پوسٹ پر میرٹ پر بھرتی کرنے کے بجائے پیسے کھا کر بھرتی کیا ہے جس کے ثبوت میرے پاس ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) گوہرآباد سیکٹر کے سیکرٹری اطلاعات اظہار اللہ نے اپنی ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ انٹرویو کے فورا بعد تمام آسامیوں کے کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا جانا تھا لیکن ڈی جی ریسیکو 1122سمیت دیگر بورڈ کے ممبران صرف پیسوں کی خاطر نتائج روک دئیے اب ٹیسٹ اور انٹرویو میں جو لوگ کامیاب ہوئے ہیں ان کو ایک ایک کرکے ان کی جگہ دوسرے ایسے نوجوانوں کو بھرتی کیا جارہا ہے جو ٹیسٹ اور انٹرویومیں شامل تک نہیں ہوئے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے وہ اس صورت حال کا نوٹس لیں ورنہ ہم سڑکوں پر نکلیں ینگے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔