معیشت

ہنزہ، تحصیل گوجال کے گاوں گرچہ کو مزید دریائی کٹاو سے بچانے کی تدبیر کی جائے، مقامی افراد کی اپیل

گلگت ( جنر ل رپورٹر) با لا ئی ہنز ہ گو جا ل میں گر چہ گاؤ ں ڈیڑھ سو سا ل سے در یا کی زد میں ہے ، بہت کوشش کے بعد بھی اس وادی کو دریا سے نہیں بچا یا جا سکا ، پچھلے دور میں بند کے مد میں بہت سے پر اجیکٹ لا ئے گئے مگر ناقص منصو بہ بندی اور اقرا پروری کی وجہ سے یہ پر اجیکٹ کر پشن کے نظر ہو گئے ، وا دی گرچہ کے با سی نقل مکا نی پر مجبور ہو گئے ہیں اور آ س پا س کے گا ؤ ں میں منتقل ہو گئے ہیں جس میں سر فہر ست جما ل آ باد، سر تیز اورسوست ویگر شا مل ہے اس گا ؤ ں میں تقریباً 80فیصد دریا کی نذر ہو چکا ہے ، پچھلے دوسا لو ں سے در یا نے اس گا ؤ ں کو اپنے زد میں لے چکا ہے اور اس سا ل کے سر ما ئی مو سم بھی اس گا ؤں کا کچھ حصے دریا بورد ہو چکے ہیں ،اگر اس سا ل میں بھی اس حوا لے سے کو ئی کا رروائی نہیں کی گئی تو بڑا نقصا ن کا خد شہ ہے اگرکو ئی مضبوط بند نہیں بیا یا گیا تو تو پورا گا ؤ ں دریا کی نذر ہو جا ئے گا اور شا ہرا ہ قراقرم کو بھی شدید خطر ہ لاحق ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار عما ئدین ہنزہ گر چہ گو جا ل محسن حسن خان ، مجا ہد علی ، غلام حسین ودیگر نے کیا انہو ں نے کہا کہ 80فیصد گا ؤ ں در یا کی نذ ر ہو چکا ہے ابھی تک اس حوا لے سے کو ئی شنوا ئی نہیں ہو ئی گورنر گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوراً ایکشن لیکروادی ہنزہ گر چہ کو بچا نے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے اور ایک مضبو ط بند تعمیر کرا یا جا ئے تاکہ وہا ں کے لو گ پر سکو ن زند گی گزار سکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button