صحت

14 مارچ سے ضلع ہنزہ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا، ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں خصوصی اجلاس

ہنزہ(ذوالفقار بیگ)پولیو کا خاتمہ ملی وقومی فر یضہ ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو اس موذی مرض سے نجات دلاکر ایک توانااور صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہوسکے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ برہان الدین آفندی نے انسداد پو لیو مہم کے سلسلے میں منعقد اجلاس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پو لیو مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس اہم فریضے کی انجام دہی میں کسی طرح کی کوتاہی ایک قومی فریضے سے رو گردانی کے مترادف ہے۔

داریں اثناء ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیرحافظ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سال رواں کے دوسرے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 14تا16مارچ ہوگا جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر 7758بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیگے ضلع بھر کے روائتی پولیو سینٹرزاور غیر روائتی دونوں مراکز میں دن رات بچوں کو پولیو قطرے پلانے کی سہو لت میسر ہوگی انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ گلگت بلتستان ملک بھر کے دیگر صوبوں کے خلاف پولیو سے مکمل پاک ہے لیکن قومی تناظر میں چونکہ ابھی تک پولیو سے مکمل پاک قرار نہیں دیا گیا اور اسی لحاظ سے گلگت بلتستان میں انسداد پولیو مہم میں علاقہ فری زون قرار دیکر کوتاہی نہیں کیا جاسکتا کیونکہ علاقے میں دیگر علاقوں سے آنے والے سیاحوں اور اندرونی طور پردیگر شہروں میں بسنے والے افرادکی نقل وحرکت سے پو لیو وائرس کے پھیلنے کا امکانات بحرحال موجود رہتا ہے۔

ڈاکڑشیر حافظ نے مزید کہا کہ ہنزہ میں آبادی کی شرح نمو 2.48فیصد ہے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل درآمد 68فیصد ہے اور انسداد پولیو مہم کے انتظامات 48488نفوس کی دستیاب آبادی کی نسبت سے اختیار کئے گئے ہیں انہوں نے شر کاء کو بتایا کہ نو بیاہتا جوڈے زیادہ سے زیادہ فیملی پلاننگ کے اصولوں پر کاربند ہیں جسکی بدولت نئے بچوں کی شرح مقررہ اندازوں کے دائرے میں ہے کیو نکہ سماج میں ضد تولید ادویات طریقوں اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ملک کے دیگر صوبوں سے قطعی مختلف ہے ڈاکٹر شیر حافظ نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے ملک کے قبائلی علاقے ہنوز پولیو فری نہیں اور ابھی تک 3پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں پولیو اجلاس میں اسٹنٹ کمشنر میر عالم ،ایگزیکٹیو انجنیر بی اینڈ آر ہدایت ،ڈی ایس پی سید الیاس ،ایجوکیشن کی نمائندگی جبار کررہے تھے پروگرام کے آخر میںDHOشیر حافظ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ضلع ہنزہ کے تمام محکموں کی خصو صی تعاون حاصل ہیں خاص کر میڈیا کے نمائیندوں کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ انہوں نے خصو صا محکمہ ہیلتھ کے تمام سرگرمیوں کو مکمل کوریج دیتے ہیں اس قومی فریضے کو عوام میں شعور بیداری کرانے میں میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button