متفرق

ہنزہ اور نگرمیں موٹر سائیکل سواروں کو مفت ہیلمٹ مل گئے

ہنزہ (اجلال حسین ) گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں موٹر سائکل سواروں کی شرح اموات میں اضافہ ہونے کی وجہ سے آئی جی پی گلگت بلتستان نے موٹر سائیکل استعمال کرنے والے نوجوانوں کے لئے مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کی مہم کو بڑھتے ہوئے اج ضلع ہنزہ اور نگر میں بھی درجنوں نوجوانوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیا۔ قائم مقام ایس پی سید الیاس حسین نے ہنزہ نگر کے مصروف ترین بازار علی آباد میں ٹریفک پولیس کے ہمراہ درجنوں موٹر سائیکل چلانے والے افراد میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیا ۔ انہوں نے ا س دوران میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پی گلگت بلتستان علاقے میں موٹر سائیکل کی وجہ سے شرح اموات میں اضافہ کا سبب بنا تھاکو مد نظر رکھتے ہوئے عوام میں شعور دلانے کے لئے نوجوانوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کا آغاز کیا ہے اسی کڑی کو بڑھتے ہوئے اج ہنزہ اور نگر میں بھی ہیلمٹ تقسم کیا ہے اس کا مقصد کسی ٹریفک حدثے کی صورت میں مستقل معذوری یا شرح اموات میں زیادہ سے زیادہ 70%سے زائد کم ہو سکتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جن افراد کو ہیلمٹ تقسیم کر دیا ہے اگر بغیر ہیلمٹ ان کو دیکھا گیا تو بھاری جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی ۔قائم مقام ایس پی ہنزہ سید الیاس حسین نے مزید کہا کہ دوران سفر موٹر سائکل چلانے والے افردا کو چاہیے کہ وہ دوارن سفر ہیلمٹ کا استعما ل لازمی کرے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع میں انسانی زندگی کوخطرہ کم سے کم ہو سکتا ہے۔انہوں نے آئی جی پی گلگت بلتستان کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ہنزہ کے نوجوانوں میں مفت ہیلمٹ فراہم کیا ۔ جبکہپ دوسری جانب عوامی حلقوں نے بھی آئی جی پی گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اس کی آگاہی مہم سے موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو کسی بھی حدثے میں جانی نقصان سے بچ سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل ہیلمٹ کی استعمال نہ ہونے کی وجہ سے درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہو گئے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ اس آگاہی مہم کو وسیع کرتے ہوئے ہیلمٹ تقسیم کرنے کا عمل جاری رکھے گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button