بارہ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، پولیس نے والدین کی شکایت پر ملزم کی تلاش شروع کردی

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے تھور مکھلی میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر بارہ سال کی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اندوہناک جرم کے ارتکاب کے بعد ملزم روپوش ہو گیا ہے۔ جبکہ تھور پولیس سٹیشن کے عملہ نے بچی کے والدین کی شکایت پر ایک مقامی نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی ہے، اور ساتھ ہی پوچھ گچھ کے لئے ملزم کے بھائی اور والد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments