گلگت بلتستان

خپلو میں ٹریفک کے مسائل بڑھ رہے ہیں، حکام بے خبر

khaplu
گانچھے (سٹاف رپورٹر) خپلو شہر میں ٹریفک جام معمول بن گیا۔ تنگ سڑکیں،تیزی سے بڑھتی ہوئی گاڑیاں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔شہر کے مین بازار میں روزانہ ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔خصواً صبح کے اوقات میں خپلوکے مضافات سے گاڑیاں آتے ہیں اس وجہ سے دوپہر تک مین بازار میں ٹریفک کا رش بڑھ جاتا ہے اور ان گاڑیوں کی واپس جانے تک شہر میں ٹریفک جام معمول بن جاتی ہے ایک اندازے کے مطابق اس وقت خپلو شہر میں چلنے والے گاڑیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ عوام حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو مد نظر رکھتے ہوئے سڑکوں کو کشادہ کرنے کے لئے لائحہ عمل بنائیں۔ تاکہ آنے والے وقتوں میں عوام کو ٹریفک کی مزید پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button