گلگت (نامہ نگار) گلگت شہر میں بھی گن پوائینٹ پر ڈکیتیاں شروع ہوگئیں۔ خومر سے تعلق رکھنے والے زوہیب سے گن پوائینٹ پر 50 ہزار روپے چھن گئے، مزاحمت کرنے پر مار مار کر شدید زخمی کردیا.پولیس نے ابھی تک رپورٹ درج نہیں کی.زوہیب کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
زوہیب کا کہنا ہے کہ میں دکان سے بینک میں پیسے جمع کرانے جارہا تھا.راستے میں چار لڑکے مجھے زبردستی ہوٹل میں لے گئے اور پیسے چھیننے کی کوشش کی جس پر مزاحمت کی تو لڑکوں نے مار کر مجھ سے پیسے چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کو درخواست دی ہیں تاہم ابھی تک ایف ائی ار درج نہیں کی گئی ہیں.