ہائی سکول گلاب پور شگر کا تباہ کن رزلٹ، میٹرک کے 50 میں‌سے صرف 4 طلبا پاس

شگر(نامہ نگار)ہائی سکول گلاب پورشگرکے میٹرک کا رزلٹ انتہائی مایوس کن رہا۔50میں سے صرف 4طلباء پاس ہوسکیں۔ مجموعی رزلٹ 8فیصد رہا۔

تفصیلات کے مطابق ہائی سکول گلاب پور شگر کے میٹرک کا سالانہ نتیجہ انتہائی مایوس کن رہا ہے۔ کلاس نہم کے 50میں سے صرف 4طلباء کامیاب جبکہ 46طلباء ناکام ہوگئے ہیں۔ اس طرح مجموعی رزلٹ 8فیصد رہا۔

بچوں کے والدین اور علاقہ عمائدین کا کہنا تھا کہ مایوس کن نتائج کے ذمہ دار محکمہ تعلیم شگر اور متعلقہ ڈی ڈی او ہے جنہوں نے سینئر اساتذہ سے پرائمری اور جونیئر اور نالائق اساتذہ سے بڑی جماعت کے طلبا کو پڑھایا۔ ان افراد نے سیکریٹری ایجوکیشن اور وزیر تعلیم سے خراب پرفارمنس پر نوٹس لینے اورسکول انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن شگر سے باز پرس کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments