سیاست

ڈپٹی کمشنر دیامر نے صاف و شفاف ایوارڈ مکمل کرکے سب کے دل جیت لئے، محمد میرا جان سابق رکن اسمبلی

چلاس(چیف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی محمد میرا جان نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد خان نے صاف شفاف ایوارڈ مکمل کر کے متاثرین کے دل جیت لیئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر کے خلاف کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ایسے عناصر الزام تراشی کر رہے ہیں جو ناجائز طریقے سے مال بٹورنے میں ناکام ثابت ہو ئے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 95% متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کو معاوضوں کی ادائیگیوں کا کام مکمل ہو چکا ہے جس کا تمام تر کریڈٹ ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد کو جاتا ہے ۔معاوضہ جات کی خطیر رقم جس شفاف طریقے سے تقسیم ہو ئی وہ قابل تعریف ہے ،انہوں نے کہا کہ بعض عناصر محکمہ مال کے عملے سے ملی بھگت کر کے ناجائز طریقے سے پیسہ کمانا چاہتے تھے جس کی ناکامی پر وہ ڈی سی دیامر کے خلاف الزامات پر اتر آئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صاف شفاف ایوارڈ کی منظوری پر ڈپٹی کمشنر دیامر کو ایوارڈ ملنا چاہیئے ۔نیب یا کو ئی اور ادارہ تحقیقا ت کر ے ،ڈپٹی کمشنر کے خلاف ایک پائی بھی کر پشن ثابت نہیں ہو گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button