متفرق

چلاس شہر میں موجود باولے کتوں کا خاتمہ کرنے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں، عوامی مطالبہ

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چلاس شہر میں باؤلے کتوں کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں ۔شہر میں موجود درجنوں کتے زہر نہیں کھا رہے ہیں جس کی وجہ سے باؤلے کتوں نے عام راہگیروں کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔چلاس کے عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے باؤلے کتوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا جائے تاکہ عوام کی پریشانی ختم ہو سکے چلاس شہر میں آئے روز کئی افراد ان باؤلے کتوں کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں جبکہ انجکشن کورس پرہزاروں روپے اخراجات آتے ہیں جو عام آدمی برداشت نہیں کرسکتا ہے ۔عوام نے ضلعی انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button