صحت
گلگت بلتستان میں پولیو مہم کا آغاز، دو لاکھ پندرہ ہزار سے زائد بچوں اور بچیوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے
گلگت (عبدالرحمن بخاری) گلگت بلتستان میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران گلگت بلتستان میں پانچ سال سے کم عمر کے دو لاکھ پندرہ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر اس مہم کا افتتاح کیا گیا۔
تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ای پی کے گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دس اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے دو لاکھ پندرہ ہزار ایک سو انتالیس بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اس مقصد کے لیے 957 موبائل ٹیمیں’ 335 فکس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 53 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جن کی نگرانی کے لیے 91 زونل سپروائزر تعینات کئے گئے ہیں۔