جرائم

چلاس، جنرل سٹور میں ادویات بیچنے والے تاجر کے خلاف کاروائی

چلاس(مجیب الرحمان)ڈرگ انسپکٹر دیامر کا تھور میں دکان پر چھاپہ ،ادویات کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی۔شاہراہ قراقرم پر واقع بازار کے ایک جنرل سٹور پر ڈرگ انسپکٹر دیامر محمد مسلم اور ڈی ایچ او دیامر عیسیٰ خان نے اچانک چھاپہ مارا۔اور بڑی مقدار میں ایلو پیتھک ادویات قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ڈرگ انسپکٹر دیامر محمد مسلم نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر جنرل سٹوروں میں ادویات رکھنے کی اطلاع پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اوربھاری مقدار میں ادویات تحویل میں لے لی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جنرل سٹورز پر ادویات رکھنا جرم ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button