گلگت بلتستان

داریل میں کامیاب کاروائی کے بعد ضلع دیامر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)داریل میں سیکیورٹی فورسززکے کامیاب آپریشن کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ شاہراہ قراقرم پر پولیس اور شاہراہ قراقرم سیکیورٹی فورس نے گشت میں بھی اضافہ کیا ہے ۔

پولیس زرائع کے مطابق تھلیچی اور تھور چیک پوسٹ پر گلگت بلتستان کے حدود میں داخل ہونے والے تمام افراد کی شناخت کی جارہی ہے اور تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کے بعد حدود میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس کے تمام عملہ کی تمام چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، اور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو اسپتال میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button