گلگت بلتستان

ہنزہ نگر کی ترقی امن اور تعاون سے مشروط ہے، اداروں کے درمیان مضبوط رابطے قائم کرنا لازمی ہے، مقررین

ہنزہ نگر کے مشترکہ امن جرگے کے اراکین کا گروپ فوٹو۔
ہنزہ نگر کے مشترکہ امن جرگے کے اراکین کا گروپ فوٹو۔


ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ)
اسماعیلی ریجنل کونسل کی زیر نگر انی پبلک ریلشن کمیٹی اور حسنیہ سپرئم کونسل نگر کے معبین امن جرگہ گرشتہ روز علی آباد ہنزہ میں منعقد ہوا جس میں ہنزہ نگر امن جرگہ میں شام منتخب نمائندوں کے علاوہ مذہبی اور سماجی اداراوں کے نمائدے شریک ہوئے جس میں علاقے کے پر امن ماحول کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گئے۔

شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے وزیر خزانہ محمد علی آختر نے ہنزہ نگر کے عوام کی ترقی و خوشحالی کو امن سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شر پسند عنا صر پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ اس موقع پر مرزہ حسین ممبر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ عوام کے اتحاد واتفاق کی اس وقت جتنی ضرورت ہے شاہد ماضی میں اتنی اشد ضرورت نہ پڑی ہو۔ ہنزہ نگر کے عوام ایک گھرانے کی افراد ہے لہذا ایک دوسرے کا احترام اور عزت سے ہی ہم مسقبل کے خطرات سے نمٹ سکتے ہے۔ اجلاس میں مقررین ہنزہ نگر کے عوام کی باہمی محبت کو صدیوں کی روایات قرار دیتے ہوئے ان جذبوں کو مذید نکھار نے پر زور دیا۔

ہنزہ۔ ہنزہ نگر کے مشترکہ امن جرگے میں مقررین خطاب کر ہے ہیں۔
ہنزہ۔ ہنزہ نگر کے مشترکہ امن جرگے میں مقررین خطاب کر ہے ہیں۔

اجلاس میں اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی وزیر بیگ نے کہا اہلیان ہنزہ نگر کو ایک دوسرے کے وسائل سے استفادہ حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پائیدار ترقی کا راز ایک دوسرے سے تعاون میں پوشیدہ ہے۔ حالیہ چند سالوں سے کچھ شر پسند عنا صر علاقے کے روایات اور دستور کے خلاف گھناونی سازشوں میں مصروف ہے۔ اور شر انگیر پروپیگنڈے اور غلط اطلاعات کیلئے موبائل فون اور ایس ایم ایس کا استعمال کر رہے ہے ۔ لہذا ان عناصر کے مکرو ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کے لئے حسینہ سپرئم کو سنل نگر اور اسماعیلی ریجنل کو نسل ہنزہ کو ہر وقت ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ علاقے کے مثالی امن کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔جرگے میں آئندہ کے لائحے عمل میں ہنزہ نگر کے اکابرین پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔جو کہ علاقے کے سیاسی ، سماجی اور مذہبی حلقوں کے ساتھ مل کر علاقے کی ترقی خوشحالی اور امن کے لئے اپنے کوششیں کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button