ثقافت
ضلع ہنزہ میں نوروز کا جشن روایتی جوش و خروش سے منایا گیا
ہنزہ ( اجلال حسین اور دیگر ) دنیا بھر میں اور گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں کی طرح ہنزہ میں بھی جشن نوروز جوش خروش کے ساتھ منایا گیا، اس سلسلے میں ہنزہ کے مخٹلف علاقوں میں جشن نوروز کے منا سبت سے ثقافتی تقریبات کا انعقاد ہوا جشن نوروز کے صبح عبادت گاہوں پر ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگے گئے۔ جش نوروز کی مرکزی تقریب ضلع ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی اباد میں منعقدہوئی جہاں ہاوشو فاونڈیشن اور ہنزہ ارٹس اینڈ کلچر کونسل نے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ اس تقریب میں علاقائی رسم رواج کے مطابق ڈا ڈا کی رسم بھی ادا کی گئی، جبکہ عمر رسیدہ خواتین کے ہاتھوں سے چھوٹے بچیوں کو جھولا بھی جھلایا گیا۔ تقریب میں علاقائی روایتی رقص کا بھی مظاہرہ ہوا۔
مہان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کپٹین( ر) سمیع اللہ فاورق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں بالخصوص ہنزہ ایک تاریخی علاقہ ہے جہاں پر ثقافت کو برقرار رکھتے ہوئے نہ صرف جشن نوورز جوش خروش کے ساتھ منایا گیا، بلکہ بو فاو، تھموشلنگ اور دیگر یاد گار دنوں کو بھی علاقائی سطح پر منایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ہنزہ کی کو ملکی بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ملتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی تقریبات کا انعقاد لازمی ہے جن سے معاشرے کے لوگ غیر اخلاقی سرگرمیوں سے دور ہوتے ہیں اور اچھے سرگرمیاں کی طرف راغب ہونے کے ساتھ علاقے کی تعمیرو ترقی کے لئے بھی سوچنے کا موقع ملتا ہے۔ تقریب میں روایاتی کھانوں کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔
ہنزہ کے بالائی علاقوں، گوجال، میں بھی جشنِ نوروز کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ بعض مقامات پر برفباری کے باوجود سینکڑوں لوگ پو پھٹنے سے قبل ہی عبادتگاہوں میں جمع ہو گئے اور علاقائی اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔ پورے دن گوجال میں تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔ بڑی تقریبات ششکٹ، گلمت، غلکن، سوست، پھسو اور دیگر تمام دیہات میں منعقد ہوئیں جن میں ہزاروں لوگوں نے حصہ لے کے خوشیاں منائیں اور آپس میں گھل مل گئے۔