متفرق

پارلیمانی سیکریٹری اورنگزیب خان اور معاون خصوصی فاروق میر نے جگلوٹ میں زمینی تودہ گرنے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا

گلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و انصاف قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اورنگزیب ایڈووکیٹ اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی فاروق میر کا گزشتہ روز پہاڑی تودہ گرنے سے متاثر ہونے والی گاؤں جگلوٹ سئی بالا جگلوٹ کا ہنگامی دورہ پہاڑی تودہ گرنے سے3گھرانے مکمل تباہ ہوچکے ہیں جبکہ 5مکانات کو جزوی نقصان ہوا تھا اور متعدد مال مویشی ہلاک ہوگئے تھے۔

پیر کے روز وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر پارلیمانی سیکریٹری اورنگزیب ایڈووکیٹ اور معاون خصوصی فاروق میر نے متاثرہ گاؤں جگلوٹ سئی بالا سب ڈویژن جگلوٹ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن جگلوٹ گلگت نے پارلیمانی سیکریٹری اورنگزیب ایڈووکیٹ اور معاون خصوصی فاروق میر کو نقصانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر پر پارلیمانی سیکریٹری اورنگزیب ایڈووکیٹ اور معاون خصوصی فاروق میر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پہاڑی تودہ گرنے سے متاثر ہونے والی گاؤں جگوٹ سئی بالا کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اس مشکل گھڑی میں جگوٹ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے. وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر متاثرین کی درد رسی کیلئے آئے ہیں ا ور متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہاکہ پہاڑی تودہ گرنے سے خاتون کی ہلاکت افسوس ناک واقع ہے صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں تمام متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر ضروری امداد فراہم کردی گئی ہے 24گھنٹے کے اندر سسٹنٹ کمشنر سے نقصانات کی رپورٹ مرتب کی ہے چند روزکے اندر متاثرہ گھروں اور جاں بحق خاتون کو معاوضہ ادا کیا جائے گا اور24گھنٹے کے اندر متاثرین کو مزید خیمے اور کھانے پینے کے شیاء فراہم کریں گے ڈیزاسٹرمینجمنٹ والے آئندہ چند روز میں متاثرہ گاؤں کا دورہ کریں گے اور پہاڑ جہاں سے تودہ گرا ہے اپنی رپورٹ مرتب کریں گے آیا یہ جگہ رہنے کے قابل ہے یا نہیں ہے.

1 (1)

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت مشکل کے اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی صوبائی حکومت تمام معاوضہ جات عوام کے دہلیز پر دے گی معاوضے متاثرہ خاندانوں کا مداوا نہیں ہے حکومت کی طرف سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار ہے قبل ازیں پارلیمانی سیکریٹری اورنگزیب ایڈووکیٹ اور معاون خصوصی فاروق میر نے پہاڑی تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے گھر جاکر تعزیت کی اور لواحقین سے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button