گلگت(پ ر)اسلامی تحریک رکن اسمبلی محمد علی حیدر کا نلت اور جعفر آباد کا دورہ ۔رکن اسمبلی نے برفانی تودے سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر محمد علی حیدر نے عمائدین جعفر آباداور نلت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برفانی تودے سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا۔برفانی تودے سے متاثرہ گھرانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ برفانی تودہ گرنے سے تباہ ہونیوالے فصلیں ،درختان اور متعدد گھرانوں کو ہونیوالے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔رکن اسمبلی نے متاثرین کے مسائل حل کرنے کی بھر پور یقین دہانی کرائی ۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔