گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات 7 اپریل کو ہونگے، چیف الیکشن کمشنر نے شیڈول جاری کردیا

گلگت(فرمان کریم ) گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشنر گلگت بلتستان جسٹس (ر) طاہر علی شاہ نے الیکشن شیڈول جاری کردیا۔7 اپریل کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے33 اراکئین کونسل کے ممبروں کا انتخاب کرینگے۔چیف الیکشن کمیشنر کی طرف سے جاری کی گئی شیڈول کے مطابق 28مارچ کو نومنیشن پیپر جاری کئے جائینگے۔29اور 30مارچ کو نومنیشن پیپر ریٹرننگ افیسر کے پاس جمع کرنے کی تاریخ مقرر کیا گیا ہے۔31 مارچ کو جانچ پڑتال ہوگئی۔یکم اپریل کو اعتراضات جمع کیا جائے گا۔جبکہ 2کو چیف الیکشن کمیشنر اعتراضات نمٹائینگے ،4اپریل کو امیدواروں کی فائینل لسٹ جاری کی جائے گئی۔جبکہ 7اپریل کو انتخابات ہونگے۔گلگت بلتستان کونسل 15ممبران پر مشتمل ہوتی ہے۔وزیراعظم پاکستان گلگت بلتستان کونسل کا چئیرمین ،گورنر گلگت بلتستان وائیس چئیرمین اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی جی بی کونسل کا ممبر ہوتا ہے۔ چھے ممبروں کا انتخاب گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے 33ارکان انتخابات کے زریع منتخب کرتے ہیں جبکہ چھے ممبران وزیراعظم پاکستان وفاقی وزراء یا پارلیمینٹ کے ممبروں کو مقرر کرتا ہے۔پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں گلگت بلتستان کو گورننس آڈر 2009کے تحت صوبائی طرز حکومت کے بعد گلگت بلتستان کونسل کی یہ دوسری انتخابات ہونگے۔اس سے قبل 2010میں گلگت بلتستان کونسل کی پہلی انتخابات ہوئی تھی۔گلگت بلتستان کونسل پالیسی بنانے اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کو وفاقی حکومت کے ساتھ بہترین روابط قائیم رکھنے میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔ گلگت بلتستان کونسل کو 55سبجکٹ میں قانونسازی کا اختیار حاصل ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button