ماحول

"ایک پودا ابو کے نام”، الخدمت آرفن کئیر پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں شجرکاری مہم کا آغاز

گلگت( پریس ریلیز) الخدمت آرفن کیئر پروگرام گلگت بلتستان کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا آغازہو گیا، گلگت کے نجی سکول میں بچوں نے "ایک پودا اپنے ابو کے نام "کے عنوان سے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ان خیالات کا اظہار محسن خان ایف ایس او الخدمت آرفن کیئر پروگرام گلگت نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا۔ انہوں نے کہا کہ 30 مارچ تک ایک پودا ابو کے نام سے مہم کو بھر پور انداز میں چلایا جائیگا جس میں گلگت کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے شخصیات اس مہم میں الخدمت کے ساتھ تعاون کررہے ہیں انہوں نے مزید کہاہمارا عزم ہے کہ اس مہم کے زریعے سے گلگت کے تمام لوگوں تک ہمارا یہ پیغام ہر گھر تک پہنچ جایئگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button