ماحول

زراعت اور لائیوسٹاک کی تر قی کیلئے حکو مت منا سب اقدا ما ت کررہی ہے- ارمان شاہ

گلگت ( پ ر) ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں زراعت کا شعبہ اہمیت کا حامل ہے ، زیا دہ تر لوگوں کا انحصار زراعت اور لا ئیوسٹاک پر ہے۔ زراعت اور لائیوسٹاک کی تر قی کیلئے حکو مت منا سب اقدا ما ت کررہی ہے تاکہ ہماری معیشت مستحکم ہو۔ گند م کے معاملے میں خطہ خود کفیل ہو ،ڈیری فا رمنگ کے شعبے میں حکو مت نجی شعبے کے ماہرین سے بھی خد ما ت حاصل کر یگی۔ زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے ایفاد پرا جیکٹ اہم کردار ادا کریگی ۔اس پرا جیکٹ سے کسا نوں اور کا شتکاروں کو جدید زرعی اصولوں کے مطا بق کا شتکاری کی تربیت دی جا ئیگی ۔انہو ں نے کہا کہ جدید طریقہ کا شت کا ری پر عمل کر نے سے فی کنا ل پیدا وار میں اضا فہ ممکن ہو سکے گی ، جس سے ہم گندم کی پیداوار بڑ ھا سکتے ہیں اور عوام خو د کفیل ہو گی ۔ گلگت بلتستان میں پا نی اور زمینوں کی کمی نہیں ہے غیر آ باد اور بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنا نے کیلئے اقدا ما ت کررہے ہیں ۔غیر آ باد زمینوں کی آبادکاری کیلئے نئے کو ہل تعمیر کیے جا ئینگے ۔ ہم اپنی زمینوں سے پھل ،فروٹ اور سبز یاں دیگر شہر وں کو بھیج کر آ مد نی میں خا طر خواہ اضا فہ کر سکیں گے۔ صو با ئی حکو مت زراعت کے علاوہ امور حیوا نا ت و ڈیر ی فارمنگ کی تر قی کیلئے بھی سنجید ہ اقدا ما ت کررہی ہے، اس سلسلے میں نجی شعبے سے بھی را بطے میں ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button