لاہور میں بزدلانہ حملے کی شدت مذمت کرتا ہوں، قوم کے حوصلے بلند ہیں، دہشتگردی کا ناسور ختم کر کے دم لیں گے: گورنر گلگت بلتستان

لاہور میں بزدلانہ حملے کی شدت مذمت کرتا ہوں، قوم کے حوصلے بلند ہیں، دہشتگردی کا ناسور ختم کر کے دم لیں گے: گورنر گلگت بلتستان

12 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

 اسلام آباد (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے لاہور گلشن اقبال پارک میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور انسانی قیمتی جانوں کی ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طر ح کے بزدلانہ حملوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔قوم کا حوصلہ بلند ہے اوروطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی کے اس ناسور کو ختم کرکے ہی دم لینگے اور دہشگردی کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے آپریشنز میں پاکستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ دہشت گردوں کا تعلق کسی بھی فرقے یا کسی مذہب سے نہیں ہوتا یہ انسان دشمن ہیں اور ان کے ناپاک عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں گلگت بلتستان کے عوام لاہورکے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر شریک ہے اور اس واقعے میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمی افراد کی صحت یابی کے لیئے دعا بھی کی ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔