کیریئر

بلتستان ڈویژن میں چھ مہینوں سے متعدد کمیونٹی مڈ وائیوز کو دو ہزار روپے ماہوار تنخواہ نہیں مل سکی

سکردو(نمائندہ خصوصی)دو ہزار تنخواہ وہ بھی چھ ماہ سے نہیں ملی ، نہ ہمیں مستقل کیا جاتا ہے نہ تنخواہ ٹائم پہ دی جاتی ہے اور نہ ہی مستقل کیا جاتا ہے کمیونٹی مڈوائف میڈیا سے سامنے پھوٹ پڑی ، تفصیلات کے مطابق بلتستان ریجن میں کام کرنے والی مڈوائف پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ،بلتستان ریجن میں لگ بھگ 44سے زائد کمیونٹی مڈوائفس عرصہ 12سالوں سے کنٹریکٹ پر کام کررہی ہیں جنہیں دو ہزار ماہانہ کے حساب سے تنخواہ دی جاتی ہے اس قلیل تنخواہ میں وہ چوبیس گھنٹے سے ڈیوٹی کرتی ہیں جبکہ ا ن کو جو آلات دیے گئے ہیں وہ بھی بوسیدہ اور پرانے ہو چکے ہیں اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سال 2014 میں انہیں مستقل کرنے کے حوالے سے سے لائحہ عمل طے کیا گیا لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا گانچھے میں کام کرنے والی مڈوائفس کا بھی یہی حال ہے انہیں بھی وقت پر تنخواہیں نہیں ملتی اور نہ ہی انہیں مستقل کیا گیاہے زرائع کے مطابق انہیں مستقل کرنے کے حوالے سے سمری وزیراعلیٰ سکرٹیریٹ بھیج دی گئی ہے لیکن انہیں ابھی تک اس سمری کو دیکھنے کی فرصت نہیں ملی ، مڈوائفس کا کہنا ہے کہ دو ہزار سے ان کے گھر کے اخراجات پورے نہیں ہوتے وہ خدمت خلق کے جذبے کے تحت یہ کام کر رہی ہیں قلیل تنخواہ دی جاتی ہے لیکن وہ بھی وقت بھی ادا نہیں کی جاتی وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے بہت پریشان ہیں انہیں مستقل کیا جائے ۔ حکومت غیر یب ملازمین پرترس کھائے مڈوائفس کے لیے سرو س سٹکچر بنایا جائے ، وزیر اعلی اور ہیلھ سکرٹیری اگر فوری اقدام لے تو ان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں کم تنخواہ کے علاوہ مڈوائفس کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ضرورت کا سارا سامان موجود نہیں جو آلات دیے گئے ہیں وہ پرانے اور ناکارہ ہو چکے ہیں ، جبکہ اس حوالے سے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کا کہنا تھا کہ گانچھے کے مڈوائفس کی دو ماہ کی تنخواہ جاری کر دی گئی ہے جبکہ سکردو میں بھی جلد تنخواہیں جاری کی جائیں گے انہیں مستقل کرنے کے حوالے سے سمری پراسیس میں ہے بہت جلد انہیں مستقل کیا جائے گا ،

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button