گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے عوام کو ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سہولیات میسر نہیں ہیں، سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد

سکردو( بیور و رپورٹ) قانون ساز اسمبلی کے سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان کی آزادی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ۔ اس علاقے کے لوگوں نے اس وقت کے ڈوگرہ سامراج سے آزادی حاصل کرکے خود کوپاکستان میں شامل کیا پاکستان میں شمولیت کا مقصد یہی تھا کہ اس علاقے کے عوام بھی ایک آزاد اور اسلامی مملکت کے شہری بن جائیں مگر یہاں کے لوگوں کو وہ حقوق نہیں دیئے گئے جو ملک کے دیگر صوبوں کے عوام کو حاصل ہیں یہ بات انہوں نے ویمن ڈگری کالج سکردو میں یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ ویمن ڈگری کالج سکردو میں نیلوفر خان کی قیادت میں کالج کے نظم ونسق کی بہتری کے ساتھ ساتھ کالج کی تعلیمی تدریسی عمل میں بھی بہتری پیدا ہوئی ہے ۔ اس کا واضح ثبوت کالج کے تھرڈ ایئر کی طالبات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے ۔ انہوں کہا کہ وہ کالج کی مشکلات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کالج کی تعمیر وترقی پر بھرپور توجہ دینا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی سے پی سی فور کی منظوری کے لیے پہلے ہی قرار داد پاس کی گئی ہے اور صوبائی حکومت اس سلسلے میں پوری تندہی سے کام کررہی ہے تاکہ محکمہ جات اور سکول کالجوں میں جہاں سٹاف کی ضرورت ہے اس کو پورا کیا جائے ۔ انہوں نے کہ خواتین کالج سکردو کی تمام اہم ضروریات پوری کرنے کے لیے علاقے کے ممبران کے تعاون سے مناسب فنڈز کا بندوبست کیا جائے گا۔

حاجی فد امحمد ناشاد نے خواتین کالج کے گرلز ہاسٹل کا افتتاح کیا اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ ہاسٹل کے کمروں کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر کالج کی پر نسپل نیلوفر نے ہاسٹل کے بارے میں تفصیلات بیان کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ گرلز ہاسٹل کے لیے ہمالین گرین کلب کی طرف سے فرنیچر اور کارپٹس بھی مہیا کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر سپیکر نے ہمالین گرین کلب کی طرف سے علاقے میں تعلیم کے شعبے میں فروغ کے لیے بھرپور مدد فراہم کرنے پر ہمالین گرین کلب کے ضامن کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ملک کے انتہائی محب وطن لوگ ہیں ۔ ان علاقوں کے عوام نے ہمیشہ پاکستان سے دلی محبت کا اطہار کیا ہے اور آئیند ہ بھی اس ملک سے اپنی دلی وبستگی جاری رکھیں گے ۔ کیونکہ ان علاقوں کے عوام نے ملک کی آزادی سے پہلے اور بعد میں بھی بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور آئیندہ بھی اس ملک کے لیے تن من دھن کی قربانی دیتے رہینگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسبملی گلگت بلتستان کاچو امتیاز حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈگری کالج سکردو کی طرف سے یوم پاکستان کا پروگرام نہایت شاندار ہے ۔ انہوں نے کہا اس عظیم ملک کی ترقی اور سالمیت کے لیے سب کو ملکر کام کرنا ہے ۔ آزادی کے لیے ہمارے اسلاف نے جو شاندار کارنامہ انجام دیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ گلگت بلتستان کے عوام میں وطن عزیز سے بے حد محبت کرتے ہیں ۔ ا نہوں نے خواتین کالج کی پرنسپل اور اساتذہ کی خدمات کو سہراتے ہوئے یوم پاکستان کے شاندار تقریب کی تعریف کیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سالانہ اے ڈی پی میں تعلیم کے لیے پچاس فیصد رقم خرچ کی جارہی ہے اور خواتین کی تعلیم کے لیے اسی فیصد رقم تعلیم کے لیے مختص فنڈز سے خرچ کررہے ہیں ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ خواتین کالج کی تعمیر وترقی کے لیے اگلے سال کے سالانہ ترقیاتی فنڈز سے اپنے حصے سے بیس لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کرینگے۔ اس موقع پر سکول کی بچیوں نے شاندار ملی نعمے پیش کیے ۔ جبکہ کالج کی لکچرر بلقیس نے یوم آزادی پر ایک شاندار زہنی آزمائش کا پر وگرام بھی پیش کیا گیا جیسے معمانوں نے بے حد پسند کیا۔ تقریب میں کالج کی پر نسپل نیلوفر نے حاجی فدا محمد ناشاد، عمران ندیم اور کاچو امتیاز حیدر کو کالج کا سونیر پیش کیا۔ اس سے قبل خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل نیلوفر نے کالج کی تدریسی اور غیر تدریسی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی حاجی فدامحمد ناشاد اور عمران ندیم کے علاوہ ڈی ڈی اکیڈمیکس سکردونے کالج میں نمایاں پوزیشن کی حامل طالبات میں انعامات تقسیم کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button