متفرق

امن وقت حاضر کی اشد ضرورت ہے اور ہم سب کو ایک قوم بن کر آگے چلنے کی ضرورت ہے، صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن

گلگت ( پ ر ) صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ امن وقت حاضر کی اشد ضرورت ہے اور ہم سب کو ایک قوم بن کر آگے چلنے کی ضرورت ہے، پارا چنار سانحہ ملک دشمن قوتوں کی کارستانی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے ان چند بچے کچھے ملک دشمن عناصر کو بھی بہت جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے پاکستان کی عوام کا حوصلہ ہر گز پست نہیں کیا جاسکتا ہے، گلگت بلتستان میں بھی عوام آپسی اتحاد کے زریعے ملک مخالف عناصر کی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں اور ان کو ادراک ہے کہ امن کا قیام دور حاضر کی ضرورت ہے ۔ سی پیک اور دیگر اہم ترین معاشی سرگرمیوں کا فائدہ اس وقت تک نہیں اٹھایا جا سکتا جب تک کہ سرمایہ کاروں کو پرامن اورسازگار ماحول نہ میسر ہو۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان اب بھی ملک کے دیگر علاقوں کے لیئے ایک رول ماڈل ہے جہاں ہم آہنگی اور امن و محبت کا ماحول سب لوگوں کے لیئے قابل تقلید ہے۔ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے قیام امن کے لیئے بھرپور کوششیں کی ہیں جس کا نتیجہ آج دیرپا اور مکمل امن کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔ خطہ آنے والے دنوں میں ترقی کے مدارج طے کرے گا ۔ دیامر بھاشہ ڈیم، بونجی ڈیم او ر اکنامک زون کے قیام کے بعد یہ خطے دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خطے میں کاروبار کے لیئے مواقع بڑھ جانے کے بعد یہاں ملکی اور غیر ملکی کمپنیز سرمایہ کاری کریں گی جس سے نوجوان اور پڑھی لکھی نسل کو روزگار کے وسیع مواقع بھی میسر ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button