دوسر ےمحکموں میں ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز کو واپس بلایا جائے، وزیر اعلی کی ہدایت

گلگت( پ ر)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ صحت سے ڈیپوٹیشن پر جانے والے تمام ڈاکٹروں کی ڈیپوٹیشن منسوخ کرے فوری طور پر انہیں محکمہ صحت میں خدمات سرانجام دینے کے لئے واپس لایاجائے سرکاری ذرائع کے مطابق سیکریٹری صحت کو واضح احکامات دئے گئے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے اور تمام ڈاکٹروں کو اپنے سٹیشن پر حاضرکرایا جائے تاکہ عوام کو تکلیف کا سامنانہ کرناپڑے زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلاتفریق کاروائی کی جائے بے شک ان کا کوئی قریبی عزیز کیوں نہ ہو تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات گھروں کی دہلیز پر مل جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

کیٹاگری میں : صحت