گلگت بلتستان

خنجراب، پاک چین سرحد ٹریفک کے لئےکھول دی گئی

گلگت ( فرمان کریم) پاک چائینا بارڈ ر5ماہ بند رکھنے کے بعد جمعے کے روز کھل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعے کے روز پاک چائینا بارڈرخنجراب کھلنے کے بعد سوست ڈرائی پورٹ کے 10 عملے سمیت ہمسائیہ ملک چین کی طرف سے حکومت پنجاب کو عطیہ میں دی گئی ایک عدد ایمبونس سوست پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق بارڈ 4اپرایل سے مکمل طور پر ہر قسم کی تجارت کے لئے کھول دیا جائے گا۔ خنجراب بارڈر چائینا کی طرف روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے پاکستان سے ہمسائیہ ملک چین کی جانب کوئی مسافر گاڑی روانہ نہیں ہو سکی۔ واضع رہے کہ ہر سال پاک چائینا بارڈر برف کے باعث 5ماہ کے لئے ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند رہتی ہے۔ یکم اپریل سے دونوں ملکوں کے ساتھ تجارتی روابط دورباہ بحال ہو جاتی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button