گلگت بلتستان

وزیر اطلاعات سعدیہ دانش نے کھٹمنڈو میں سارک ممالک کی کانفرنس میں شرکت کی

کھٹمنڈو میں سعدیہ دانش ، شہلآ رضا  اور ایک خاتون محو گفتگو
کھٹمنڈو میں سعدیہ دانش ، شہلآ رضا اور ایک خاتون محو گفتگو
گلگت(پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات ،ثقافت،سیاحت و امورنوجوانان و ترقی بہبود خواتین سعدیہ دانش نے کھٹمنڈو نیپال میں سارک ممالک کی خواتین ممبران اسمبلی کے لیے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔ UN ویمن اور UNDPکے زیر اہتمام تین روزہ کانفرنس کا مقصد سیاسی امور میں خواتین کی شرکت کومضبو ط بنانا اور ان میں سیاسی شعور کو پختہ بنانا تھا ۔صوبائی وزیر سعدیہ دانش نے گلگت اور پاکستان میں سیاسی شعور اور آگاہی کے حوالے سے خواتین کی نمائندگی کی ۔
اس کانفرنس میں خواتین کے سیاسی حقوق اور حکومت و معاشرہ سازی میں انکے کردار کے حوالے سے سارک کے تمام ممبر ممالک سے خواتین ممبران اور پارلیمنٹیرینز نے شرکت کی ۔
کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خواتین کی ترقی اور سیاسی میدان میں انکی مزید پزیرائی کو ممکن بنایا جائے گا تاکہ ان کو سیاسی عمل میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے مواقع ملتے رہیں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button