متفرق

بارشوں نے وادی یاسین سمیت ضلع غذر کے مختلف علاقوں میں بھی تباہی مچادی

یاسین(معراج علی عباسی) گلگت بلتستان میں گزشتہ دو روز سے جاری بارشوں اور برفباری نے دیگرعلاقوں کی طرح یاسین میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یاسین کے بالائی علاقے درکوت،تھوئی اور قرقلتی میں میں موصلادھار بارشوں کے بعد پیچھلے چوپیس گھنٹوں سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اتوارکی شام تک ان علاقوں میں ایک فٹ کے قریب برف پڑی ہے جبکہ سندھی،غوجلتی،ہندور،سلطان آباد،طاوس اور دیگر علاقوں میں چھ انچ برف ریکارڑ کی گئی ہے۔بارشوں اوربرفباری کے باعث یاسین میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا ہے اور گلگت یاسین مین شاہراہ سمیت متعدد سڑکیں بھی جگہ جگہ لینڈلائیڈنگ اور پتھرگرنے کے باعث ٹریفک کے لئے معطل ہوگئی ہیں۔بارش اور برفباری کے باعث کچی آبادی اور مویشی خانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ سردی کی شدت بڑھ جانے سے لوگ گھرون میں محصور ہوکررہ گئے ہیں اور نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے۔ ادھر تحصیل گوپس کے بالائی علاقے پھنڈر،درمندر اور دیگر علاقوں میں بھی شدید بارشوں اور برفباری کی اطلاع ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button