گلگت بلتستان

محکمہ صحت کی آٹھ رکنی ٹیم شمشال میں پھنس گئی، راستے بند، مواصلاتی نظام معطل

گلگت(فرمان کریم) حالیہ برسنے والی تباہ کن بارشوں نے گلگت بلتستان میں موصلااتی نظام تباہ کر دیا ہے۔ شاہراہ قراقرم سمیت گلگت خنجراب، گلگت غذر، گلگت سکردواور گلگت استور روڈ پر جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو گئی ہے۔ جس سے آنے جانے والے ہزاروں مسافر مختلف مقامات پر پھنس کر رہ گئے ہیں اور اُنہیں کئی مسائل کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ ضلع ہنزہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر شیر حافظ کے مطابق میڈیکل کی 8رکنی ٹیم ہنزہ کے بالائی گاوں شمشال میں گزشتہ 3دنوں سے پھنسی ہو ئی ہے۔ میڈیکل ٹیم 30 مارچ کو فری میڈیکل کیمپ لگانے کے لئے بھیجی گئی تھی۔ اس دوران شدید بارشوں کے نتیجے میں شمشال کا زمینی رابط دیگر علاقوں سے منقطع ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر شیر حافظ نیبادشمال سے ٹیلی فونک رابط پر بتا یا کہ میڈیکل ایک لیڈی ڈاکٹر سمیت 3ڈاکٹر 3پیرامیڈیکل سٹاف کے عملے اور 2ڈرائیور شامل ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ ٹیلی فون کا نظام شمشال میں نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔تاہم سرکاری ریڈیو کے ذریعے اُنہیں پیغام دیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے میڈیکل ٹیم کو بحفاظت نکالنے کے لئے پاک آرمی سے ہیلی کاپٹر سروس مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button