سیاست

ممبرقانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے اوشکھنداس گلگت میں متاثرہ علاقے کا دورہ کیا

گلگت (نمائندہ خصوصی) ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے حالیہ بارشوں کی وجہ سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے متا ثرہ اوشکھنداس کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کے مسائل سنے ۔اوشکھنداس گلگت کے متاثرہ خاندانوں کی درخواست پر صاف پانی کے ٹینکرز فراہم کی اور کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے ۔

ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ممبر قانون ساز اسمبلی نے حالیہ بارشوں دیامر اور غذر میں جان بحق ہونے والے افراد کے حق میں دعا کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button