سیاست

چلاس، مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر نے حاجی جانباز کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

Captureچلاس(عمرفاروق فاروقی سے) دیامر میں سیاسی ہوا چل پڑی ،سابق اپوزیشن لیڈر جانباز خان کے خلاف مسلم لیگ ن چلاس کے نائب صدر میدان میں کود پڑا، مسلم لیگ ن چلاس کے سنئیر نائب صدر سید عابد اقبال نے آنے والے انتخابات میں حلقہ نمبر 2 چلاس سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ نمبر ۲ چلاس سید عابد اقبال نے کہا کہ چلاس میں’ سٹیٹس کو،کو توڑ دیں گے ، اور غریب اور مظلوم عوام کو وڈیروں اور جاگیرداروں سے نجات دلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ چلاس حلقہ نمبر ۲ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کرچکا ہو ں ،اُمید ہے مسلم لیگ ن کی وفاقی قیادت اور صوبائی قیادت مجھے پر اعتماد کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ چلاس حلقہ نمبر ۲ میں ق لیگ کی پیدواروں نے مسلم لیگ ن پر قبضہ جمایا ہوا ہے ،ہم کسی صورت ان جاگیرداروں کی اجاراداری تسلیم نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ٹکٹ ملے یا نہ ملے الیکشن ہر صورت میں لڑوں گا ، انہوں نے کہا کہ شیر کی دھاڑ سے کمزوراور عوامی حمایت سے محروم راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چلاس کے عوام اور نوجوان نسل میرے ساتھ دیں ،عوام کے ووٹ لیکر گزشتہ پانچ سالوں سے غائب ہونے والوں کا سیاسی کاروبار بند کر دوں گا ۔انہوں نے کہا کہ ۵ سال تک ووٹ لیکر غائب ہونے والے آج پھر نئے روپ میں عوام کو دھوکہ دینے میدان میں نکل آئے ہیں ،چلاس کے عوام ان بہروپیوں سے ہوشیار رہیں اور اپنے ووٹ کا آزدانہ استعمال کریں ۔انہوں نے کہا کہ جانبازخان نے چلاس حلقہ نمبر ۲ کے غریب عوام کا استحصال کیا ہے ، اور دیامر میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کرکے دیامر کے سینکڑوں بے روز گارنوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام ووٹ لیکر بھاگنے والوں کو پہچانے ،دیامر کے نوجوان نسل کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کروں گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button