سیاست

پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے رہنما حکومتی کارکردگی پر برہم، دھواں دھار پریس کانفرنس

 گلگت(فرمان کریم)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ ،سینئر نائب صدر جمیل احمد ،صوبائی ترجمان سعدیہ دانش ، ،سینئر رہنماجاوید حسین ودیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع نگر اور ہنزہ چپورسن گوجال ،داریل میں لوگ بھوک اور افلاس سے مرنے کو ہیں حکومت صرف ایک مخصوص حلقے میں وسائل بانٹ رہی ہے۔آئیندہ 24گھنٹے میں اگر نگر کے 4ویلیزمیں راشن نہیں پہنچاتو سینکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔بھوک اور افلاس سے کسی ایک بھی فرد کی جان چلی گئی حکومت کا اینٹ سے اینٹ بجادیں گے اور پاکستان گلگت بلتستان میں اکنامک کوری ڈور کی تعمیر بھول جائے اور پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ ملکر گھڑی باغ میں دھرنا دیگی ۔عوام قحط کی صورتحال میں اپنی مددآپ امدادی کاموں میں مصروف ہیں حکومت نے بھاری مشینری لیگی ٹھیکداروں کو فراہم کی ہے اور اس وقت چپورسن ،گوجال،اور گلگت نگرل ،شمشال مسگر،میں عوام اپنی مدد آپ کے تحت کاموں میں مصروف ہیں اور لیگی وزراء نشے کی حالت میں جھوٹے بیانات دے رہیں متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔لوگوں کے قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں مال میوشی اور گھر تباہ ہوئے ہیں کسی ایک متاثرین کو بھی مالی امداد نہیں دی گئی ہے سرکاری بجٹ کون کھا گیا ہے اداروں کوفنڈز ریلیزنہیں ہورہا ہے ۔حکومت ہوش کے ناخن لیں اور وزیراعلیٰ پلٹنی محلہ سے نکل کرپورے گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ بنے ۔قائدین نے کہا کہ اس وقت گندم آٹا اور نینٹ اور امدادی ریلیف صرف وزیراعلیٰ کے حلقے میں لیگی سپوٹروں اور ووٹرز کو سپلائی ہورہا ہے ۔جبکہ باقی تمام اضلاع باالخصوص دیامر میں سب سے ذیادہ نقصانات ہوئے مگر وہاں پر کوئی حکومتی امداد نہیں پہنچی ہے عوام حکومتی امداد کے منتظر ہیں حکومت ٹس سے مس نہیں ہے۔حکومتی وزراء حلقوں میں کس منہ سے جارہے ہیں متاثرین کے مالی امداد کرنے کے بجائے تصویری نمائش کرنے میں لگے ہوئے اور عوام کی نمک پاسی کررہے ہیں پیپلز پارٹی نے ہنگامی صورتحال میں متاثرین کی مالی مدد کرنے کے لئے ویلفرسینٹر قائم کیا ہے متاثرین کومالی مدد فراہم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی آفت کی ذد میں ہے وزیراعلیٰ اسلام آباد میں کونسل کے رول کی ترامیم کرانے میں لگے ہوئے اور ٹیکٹ کے لئے ڈیلنگ کررہے ہیں جبکہ گورنر کے حلقے میں عوام بھوک اور افلاس سے مرنے کو ہیں بڑے صاحب فدا خان کو ممبر لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔عوام نہیں چاہتے ہیں کہ اس صورتحال میں احتجاج کریں اگر حکومت نے رویہ نہ بدلااور عوام کوفوری راشن کی فراہمی یقینی نہیں بنائی گئی تواس قدر شدید احتجاج ہوگا کہ حکومتی اہلکاروں کو چھپنے کو جگہ نہیں ملے گی۔ پی پی کے رہنماوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کونسل کے الیکشن میں پارٹی کے وکروں کو ٹکٹ دینے کے بجائے مافیاز کوپیسے لیکر ٹکٹ دینے کے لئے اسلام آبادمیں ڈیلنگ کررہے ہیں ہم ن لیگ کے مایوس ورکروں کو اپنی جماعت میں ویلکم کرتے ہیں ۔اور ہم قدر کریں گے ۔ن لیگ والے پسیوں کو دیکھتے ہیں ورکر کی قدر ان کی بس کی بات نہیں ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button