سیاست

ہم گھسیٹ کر جیلوں‌میں‌ڈالتے ہیں، عدالتیں‌چوروں‌ کو باعزت بری کردیتی ہیں، وزیر اعلی گلگت بلتستان کا دھماکے دار بیان

استور(سبخان سہیل ) ہم کرپٹ اور چوروں کو گھسیٹ کر جیلوں میں ڈالتے ہیں، یہ عدالتیں ہیں جو چوروں اور کرپشن کرنے والوں سفارشی بنیادوں پر باعزت باہر بھیجتے ہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا دورہ استور کے موقعے پر دھماکے دار بیان۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ استور ویلی روڈ،راما روڈ ،تریشنگ روڈ ،پریشنگ روڈ ڈوئیاں روڈ سمیت دیگر اہم پراجیکٹس اگلے سال جون سے قبل مکمل کر دیے جاینگے استور ویلی روڈ گلگت بلتستان حکومت کا پہلا پراجیکٹ ہے جس کی لاگت ڈیڑھ ارب روپے ہیں جو پیور مشین کے ذریعے بنایا جا رہا ہے جو کہ کے کے ایچ سے بہتر ہوگا استور ویلی روڈ فیز ٹو نیسپہ کمپنی کو فیز بیلٹی کے لئے دیا گیاہے جوں ہی فیز بیلٹی رپورٹ آئےگی گوریکوٹ سے مشکن تک فیز ٹو کاکام شروع کردیا جاے گا جو کہ اگلے سال جون تک مکمل کر دیا جاے گا جبکہ استور ویلی روڈ فیز ون چالیس کروڈ کی لاگت سے جاری ہے وہ اسی جون تک مکمل ہوگا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 30 جون تک آپریشن تھریٹر کو رن کر دیا جاے گا آپریشن تھریٹر کا رن کرنے سے پہلے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کے ہونے سے کوئی فائدہ نہیں تھا اس کے باوجود بھی عوام کی ڈیمانڈ پر ہم نے تمام اضلاع میں ڈھائی ڈھائی لاکھ کا پیکج دیکر ڈاکٹرز تعینات کردے استور میں سب سے پہلے ڈاکٹرز ہاسٹل کا قیام عمل میں لایا جاے گا جو کہ ڈاکٹرز کا بنیادی مسلہ ہے استور سٹی بیوٹیفکیشن کا پلان نسپہ کمپنی کو بھیج رہے ہیں بہت جلد سٹی کو خوبصورت بنانے کے لئے ایک بہتر پلان بناکر انتظامیہ کو حوالہ کرینگے ڈپٹی کمشنر کو ہماری طرف سے مکمل اختیارات دے گئے ہیں امید ہے بہتر انداز سے اپنا کام جاری رکھیں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ استور کے اہم پراجیکٹس میں کرپشن کرنے والے چوروں کو ہم گھسیٹ کر جیلوں میں ڈال دیتے ہیں اور عدالتیں سفارشی کلچر کی بنیاد پر ان کے حق میں فیصلے دیتی ہیں۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ سابقہ ادوار میں گلگت بلتستان میں ترقیاتی پراجیکٹس کا قبرستان بناہوا تھا جبکہ ہماری حکومت نے بڑے بڑے پراجیکٹس کم عرصے میں مکمل کر دیے ہیں۔ ہم وہ جوتا استعمال کرتے ہیں جو ہمارے پاوں کے مطابق ہو ہم سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ کی طرح چار اضلاع کے جنازوں کو کاندھے پرلیکر نہیں بیٹھے ہیں بلکہ جو اعلان کیا ہے اس کو عملی جامع پہنایا ہے ضلع دیامر میں جن اضلاع کا اعلان کیا ہے اس کا ایک مہینے کے اندر عوام کو رزلٹ ملے گا ہماری حکومت نے گلگت بلتستان کوتعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے وہ لوگ جو کالے کورٹ پہن کر کرپشن کے الزامات لگارہےہیں ان کو میرا چیلنج ہے وہ بازاری باتیں کرنے کی بجاے بغیر فیس کے ہمیں کورٹ میں کھڑا کریں اگر ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوئی تو ہمیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ہم نے میرٹ کے مطابق ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں۔

اس موقعے پر انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے 6 اضلاع میں باقاعدہ پریس کلب کی بلڈنگ بن چکی ہیں انشا اللہ ہماری کوشش ہے کہ بہت جلد دیگر اضلاع میں بھی پریس کلب کی عمارتیں تعمیر کئے جاینگے ہماری حکومت کی یہی کوشش رہی ہے کہ صحافیوں کے مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کریں صحافی بھی اپنے قلم کا استعمال حق اور شچ کے لئے کریں ۔اس موقعے پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے پریس کلب استور کے صدر رفیع اللہ آفریدی اور ان کی کابینہ سے حلف بھی لیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button