سیاست

عوام بھوک اور افلاس کا شکار ہیں، حکومت اخباری بیانات تک محدود ہے، اپوزیشن لیڈر حاجی شاہ بیگ

چلاس(مجیب الرحمان)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی شاہ بیگ نے کہا ہے کہ دس دن سے شاہراہ قراقرم بند گلگت بلتستان مفلوج ہو چکا ہے۔عوام بھوک و افلاس میں مبتلا ہیں ۔حکومت محض اخباری بیانات تک محدود عوام کی فلاح و بہبود اور بحالی کے لئے اقدامات نہ کرناافسوسناک امر ہے۔حکومتی نااہلی اور کمزوری کھل کر عوام کے سامنے آئی ہے۔دس دنوں سے لوگ مختلف مقامات میں پھنسے ہوئے ہیں ۔مریض ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہے ہیں طلباء کی پڑھائی متاثر،ملازمین ڈیوٹی پر نہیں پہنچ پا رہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ اور اسکی کی کابینہ کا کہیں کوئی نام و نشان تک نہیں ہے۔علاقے میں کھانے پینے کی تمام اشیاء ناپید ہو چکی ہیں۔کسی قسم کے نقصان کی ذمہ داری حکمرانوں پر ہی عائد ہوگی۔حکومت خواب غفلت سے جاگ جائیں بصورت دیگر عوامی رد عمل کا سامنا کرنے کو تیار ہوجائیں۔فوری طور پر شاہراہ قراقرم کو بحال کروایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر نے صحافیوں سے بذریعہ فون خصوصی گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت صرف خود نمائی اور کشمیر میں ن لیگ کو جتانے الیکشن کمپین میں مصروف ہے۔عوام کی مشکلات کا احساس تک نہیں ہے۔مزید خاموش ہر گز نہیں رہینگے۔فوری طور پر شاہراہ قراقرم کوکھلوا کر بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور دلجوئی کی جائے۔حکومت زبانی بیانات سے نہیں عملی اقدامات سے چلتی ہے۔سو دنوں کی کارکردگی کا گن گانے والے اب بتائیں انکی کارکردگی کہاں گئی ہے۔عوام کو مزید بیوقوف بنانا چھوڑ دیں اور عوام سے جھوٹے وعدے کرنے پر معافی مانگیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button